• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7550

    عنوان:

    ہمارے محلہ کی مسجد میں دو منزلیں ہیں گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور۔ گراؤنڈ فلور مردوں کے تراویح پڑھنے کے لیے کافی ہے۔ کیا ہم عورتوں کوفرسٹ فلور پر نماز تراویح پڑھنے کی اجازت دے سکتے ہیں؟عورتوں کے محفوظ طریقہ پر آنے اور جانے کے لیے ایک دروازہ الگ سے بنایا جاسکتا ہے۔ اور ان کے لیے پردہ کا پورا انتظام ہے۔ برائے کرم ہمیں مشورہ دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1782=1500/ ب

    عورتوں کے لیے جب فرض نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں آنا ممنوع ہے تو تراویح کے لیے انھیں کیونکر مسجد میں آنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ عورتوں سے کہیے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں تنہا تنہا تراویح کی نماز ادا کریں۔ مسجدوں میں ان کی تراویح کا انتظام نہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند