• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7383

    عنوان:

    رمضان المبارک میں قضائے عمری کی ہر ایک نماز کا ثواب (۷۰) ستر مرتبہ ملتا ہے تو کیا ہم رمضان میں ہر فرض نماز کی نیت میں قضائے عمری کی نیت کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    رمضان المبارک میں قضائے عمری کی ہر ایک نماز کا ثواب (۷۰) ستر مرتبہ ملتا ہے تو کیا ہم رمضان میں ہر فرض نماز کی نیت میں قضائے عمری کی نیت کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 7383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1689=1450/ ب

    رمضان المبارک میں ہرنیک عمل کا اجر ستر گنا کرکے دیا جاتا ہے۔ آپ اور نماز پڑھیں گے تو بھی ستر نمازوں کا ثواب ملے گا اور قضا پڑھیں گے جب بھی ستر نمازوں کا ثواب ملے گا۔ آپ کو ہرفرض نماز کی نیت میں قضا ئے عمری کی نیت کرنے کی ضرورت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند