• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 69702

    عنوان: حبس وقت کو تابع بنا کر كيا تراويح كی اجرت لی جاسکتی ہے ؟

    سوال: کیا اجرت تراویح جائزہے ؟ خواہ چندہ کرکے دیا جاے یا انفرادی (چونکہ مفتی سعید پالنپوری انفرادی کے جواز کے قایل ہیں۔ اس سلسلہ میں دارالافتاء کی کیا رائے ہے ؟) اگر بالکلیہ ناجائزہو تو کیا کسی دوسرے محلہ میں تراویح پڑھاکر پٹرول کی رقم کے عنوان سے کچھ لیا جاسکتا ہے ؟ نیز کس حد تک گنجایش ہے ؟( چندہ کرکے ہو یا انفرادی) کیا پٹرول کی رقم کو اصل اور حبس وقت کو تابع بنا کر اجرت لی جاسکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 69702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1070-1145/M=12/1437

    تراویح کی اجرت کا لین دین ناجائز ہے اس بارے میں دارالافتاء دارالعلوم دیوبند سے جاری کردہ ایک مفصل فتویٰ رسالہ کی شکل میں بنام ”معاوضہ علی التراویح کی شرعی حیثیت“ دارالعلوم دیوبند سے شائع ہوچکا ہے اس میں تفصیل موجود ہے اسے منگوا کر مطالعہ فرمالیں۔
    مفتی سعید پالن پوری جواز کے قائل ہیں؟ کیا یہ حقیقت اس کو خود ان ہی سے معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند