• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 69012

    عنوان: منزل یاد ہے زیر زبر کی غلطیاں ہیں، تراویح پڑھا سکتے ہیں؟

    سوال: منزل یاد ہے زیر زبر کی غلطیاں ہیں، تراویح پڑھا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 69012

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1025-1046/N=10/1437 اگر کسی حافظ کے قرآن پاک میں زبر، زیر کی کچھ غلطیاں ہوں اور وہ دن میں روزانہ کسی اچھے حافظ کو تراویح کا پارہ سنادیا کرے اور اغلاط کی اصلاح کرلیا کرے اور تراویح میں کوئی سامع ہو جو تراویح میں اغلاط کی اصلاح کردیا کرے تو ایسے شخص کا تراویح سنانا درست ہے، اور اگر اغلاط بہت زیادہ ہوں اور خارج میں اور نماز میں سامع کے ذریعے ان کی اصلاح مشکل ہو تو ایسی صورت میں پہلے اغلاط کی اصلاح پر محنت کی جائے،جب اغلاط ختم ہوجائیں یا ان کی مقدار کم ہوجائے تو تراویح پاک میں قرآن سنایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند