• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 68427

    عنوان: روزہ کی حالت میں پیار کی باتیں کرتے ہوئے اگر انزال ہوجائے تو روزہ پر کیا اثر پڑے گا؟ فاسد ہوجائے گا یا باقی رہے گا؟

    سوال: روزہ کی حالت میں پیار کی باتیں کرتے ہوئے اگر انزال ہوجائے تو روزہ پر کیا اثر پڑے گا؟ فاسد ہوجائے گا یا باقی رہے گا؟

    جواب نمبر: 68427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1178-1147/H=11/1437 اگر جسم سے جسم کو مس نہیں کیا بلکہ صرف پیار و محبت کی باتیں کرنے ہی سے انزال ہوگیا تو روزہ فاسد نہ ہوا بلکہ باقی رہا البتہ اگر باتوں کے علاوہ جسم کو جسم سے ملایا اور اس کی وجہ سے انزال ہوا تو روزہ فاسد ہوگیا اور قضاء لازم ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند