• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 68087

    عنوان: خاص طورپر تیئسویں رمضان کو سورة عنکبوت اور سورة روم پڑھنا کیساہے؟

    سوال: خاص طورپر تیئسویں رمضان کو سورة عنکبوت اور سورة روم پڑھنا کیساہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 68087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1250-1283/L=11/1437

    تیسویں رمضان کو سورہٴ عنکبوت اور سورہٴ روم پڑھنے کی صراحت میری نظر سے نہیں گذری جو حضرات اس دن ان دو سورتوں کے پڑھنے کو بتلاتے ہیں خود انہیں سے حوالہ دریافت کرکے سوال کیا جائے پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند