• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 68068

    عنوان: اگر کان میں پانی چلا جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: نہر یا ٹیوب ویل اسی طرح تالا ب میں میں نہاتے ہوئے اگر کان میں پانی چلا جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ برا ہ کرم، اس مسئلے کی تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 68068

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1274-1300/L=11/1437

    نہر ٹیوب ویل یا تالاب وغیرہ میں نہانے میں پانی اگر کان میں بلا قصد و اختیار داخل ہوجائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا؛ البتہ اگر بالقصد پانی داخل کیا جائے تو اس میں فساد وعدمِ فساد دونوں قولوں کو ترجیح دی گئی ہے؛ احتیاطاً فساد والے قول پر عمل کرنا چاہئے، قال فی الشامی: أو أدخل الماء فی أذنہ وإن کان بفعلہ اختارہ فی الہدایة والتبین وصححہ فی المحیط وفی الولوالجیة أنہ المختار، وفصّل فی الخانیة بأنہ إن دخل لایفسد وإن أدخلہ یفسد فی الصحیح لأنہ وصل إلی الجوف بفعلہ فلا یعتبر فیہ صلاح البدن ومثلہ فی البزازیة واستظہرہ فی الفتح والبرہان شرنبلا لیہ ملخصا․ والحاصل الاتفاق علی الفطر لصبب الدہن وعلی عدمہ بدخول الماء واختلف التصحیح فی إدخالہ․ (شامی: ۳/۳۶۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند