• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 68031

    عنوان: روزہ کی حالت میں منھ میں کڑوا پانی آنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر روزے کی حالت میں منہ میں کڑوا پانی آجائے تو اس سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 68031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1347-1417/L=12/1437 اگر روزے کی حالت میں منہ میں کڑوا پانی خود بخود آجائے اور بلا اختیار اندر چلا جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا فإن ذرعہ القئي لم یفطر ․․․․․ وإن کان أقل من ملئ الفم فعاد لم یفسد صومہ (ہدایہ: ۱/۲۱۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند