• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 67860

    عنوان: روزے کی حالت میں بیوی کا ہونٹوں پر بوسہ لینا کہ شک ہو کہ لعاب اندر چلا گیا ہے ، کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اور

    سوال: (۱) روزے کی حالت میں بیوی کا ہونٹوں پر بوسہ لینا کہ شک ہو کہ لعاب اندر چلا گیا ہے ، کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اور اس کا کفارہ کیا ہوگا؟ (۲) روزے کی حالت میں اپنے عضوء سے بیوی کی شرمگاہوں کو مَس کرنا کہ دخول نہ ہو اور انزال ہو جائے تو کیا روزہ ٹوٹ گیا ہے یا نہیں ؟ اور اِس کا کفارہ کیا ہوگا؟ (۳) روزے کی حالت میں عضوء بیوی کی شرمگاہوں میں داخل کردیا لیکن انزال نہیں ہوا تو اس صورت میں کیا روزہ ٹوٹ جائے گا ؟ اور اس کا کفارہ کیا ہوگا؟ (۴) روزے کی حالت میں غسل کرنا واجب ہوگیا کسی بھی وجہ سے تو کیا غرغرہ کر سکتے ہیں یا صرف کلی کریں ؟ کیونکہ غسل کے لئے غرغرہ کرنا لازم ہے اور غرغرہ کرنے سے روزہ ٹوٹنے کا اندیشہ بھی ہے؟ براہ کرم جواب سے مطلع فرمائیں۔

    جواب نمبر: 67860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (۱) محض شک کی وجہ سے روزہ ٹوٹنے کا حکم لاگو نہ ہوگا۔ (۲) اگر صرف مس کیا تھا اور دخول نہ ہوا تھا کہ انزال ہوگیا تو ایسی صورت میں روزہ ٹوٹ گیا اور اس صورت میں کفارہ لازم نہیں البتہ روزہ کی قضاء واجب ہے۔ (۳) اگر رمضان المبارک کے روزہ میں قصداً یعنی روزہ یاد رکھتے ہوئے عضو مخصوص کو بیوی کی شرمگاہ میں داخل کردیا تو خواہ انزال نہ ہوا ہو تب بھی روزہ ٹوٹ گیا اور ایسی صورت میں ساٹھ روزے مسلسل رکھنا کفارہ کے اور ایک روزہ قضاء کل اکسٹھ روزوں کا رکھنا واجب ہوگیا۔ (۵) غرغرہ نہ کریں بلکہ صرف کلی کرلینا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند