• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 67805

    عنوان: رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنا ضروری ہے یا نہیں مسجد میں، اگر کوئی شخص بھی اعتکاف میں نہ رہے تو کیا سارے محلے والے گنہگار ہوں گے۔

    سوال: رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنا ضروری ہے یا نہیں مسجد میں، اگر کوئی شخص بھی اعتکاف میں نہ رہے تو کیا سارے محلے والے گنہگار ہوں گے۔

    جواب نمبر: 67805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 109-102/M=2/1438
    رمضان کے اخیر عشرے کا اعتکاف سنت موٴکدہ علی الکفایہ ہے وسنة کفایة موکدہ فی العشر الأخیر من رمضان ․․․․․ (مراقی الفلاح) اگر ایک شخص بھی کرلے تو پورے محلے والوں کے سر سے بوجھ اتر جائے گا اور اگر کسی نے بھی اعتکاف نہ کیا تو سارے محلے والے گنہ گار ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند