• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 67651

    عنوان: ایک آدمی نے سحری کرلی بعد میں پتا چلا کہ سحری کا وقت ختم ہو گیا ہے ، تو اب اس کے روزہ کا کیا حکم ہے ؟ اور اس کو کیاکرنا چا ہئے ؟

    سوال: ایک آدمی نے سحری کرلی بعد میں پتا چلا کہ سحری کا وقت ختم ہو گیا ہے ، تو اب اس کے روزہ کا کیا حکم ہے ؟ اور اس کو کیاکرنا چا ہئے ؟

    جواب نمبر: 67651

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1083-1111/N=10/1437 اگر کسی نے سحری کا وقت باقی سمجھ کر سحری کھائی اور بعد میں معلوم ہوا کہ سحری کا وقت ختم ہوچکا تھا تو ایسی صورت میں اس کا روزہ نہیں ہوا، رمضان کے بعداسے ایک روزے کی قضا کرنی ہوگی، أو تسحر… بظن الیوم أي: الوقت الذي أکل فیہ لیلاً والحال أن الفجر طالع، …… قضی فقط (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصوم، ۳: ۳۸۰-۳۸۲، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند