• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 67394

    عنوان: اذان کے بعد کھانے پینے اور ٹوتھ پیسٹ كرنے سے كیا روزہ مكروہ ہوجاتا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام شرع کے اس مسئلہ میں کہ: کیا جب پہلی اذان ہو رہی ہو، اور ابھی ختم بھی نہ ہوئی ہو، تو کیا اسوقت کھانا پینا درست ہے ؟ ٹوتھ پیسٹ کرنے سے کیا روزہ جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 67394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 878-721/D=11/1437 پہلی اذان سے کون سی اذان مراد ہے؟ اذان تو صبح صادق کے بعد یعنی سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد ہوتی ہے لہذا اس وقت کھانے پینے سے روزہ ادا نہیں ہوگا۔ البتہ اگر وقت کے اندر اذان ہورہی ہے تو جب تک وقت باقی ہے کھانا پینا جائز ہے۔ ٹوتھ پیسٹ کرنا مکروہ ہے اگر لعاب حلق کے اندر چلا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند