• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 67324

    عنوان: تراویح کی نماز کی نیت کیسے کریں؟

    سوال: (۱) تراویح کی نماز کی نیت کیسے کریں؟ (۲) تراویح کی نماز کیا ہے ؟سنت ہے یا نفل ؟

    جواب نمبر: 67324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1089-1117/N=10/1437

     (۱، ۲) : تراویح کی نماز سنت موٴکدہ ہے اور اس کی نیت کا طریقہ وہی ہے جو دیگر سنن موٴکدہ نمازوں کا ہے ؛ بلکہ مطلق نماز کی نیت سے بھی تراویح کی نماز ہوجاتی ہے، البتہ خاص طور پر تراویح کی تعیین کرلینا احوط ہے، التراویح سنة موٴکدة الخ (الدر المختار مع رد المحتار ۲: ۴۹۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ، وکفی مطلق نیة الصلاة وإن لم یقل: للہ لنفل وسنة راتبة وتراویح علی المعتمد ؛ إذ تعیینھا بوقوعھا وقت الشروع والتعیین أحوط (المصدر السابق ص ۹۵) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند