• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 67177

    عنوان: کیا امام تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر تراویح پڑھا سكتا ہیں؟

    سوال: کیا امام تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر تراویح پڑھا سکتے ہیں؟اگر ہاں تو کونسی حدیث سے ثابت ہے ؟ اگر نہیں تو کیوں نہیں؟

    جواب نمبر: 67177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1003-988/N=10/1437 جو لوگ تراویح میں دیکھ کر قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں وہ حافظ نہیں ہوتے ، صرف ناظرہ خواں ہوتے ہیں یا انھیں قرآن کریم کچا یاد ہوتا ہے اور سامنے موجود قرآن کریم کو دیکھ کر تلاوت کرتے ہیں ، پس یہتلقی من الخارج ہے، اس سے احناف کے نزدیک نماز فاسد ہوجاتی ہے، اور اگر دونوں ہاتھ میں قرآن کریم لے کر تلاوت کرتے ہیں اور نماز ہی کی حالت میں قرآ کریم کے اوراق پلٹتے ہیں تو یہ عمل کثیر ہے ، پس فساد نماز کا یہ دوسرا سبب ہے ؛ اس لیے جو ائمہ کرام تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر قراء ت کرتے ہیں ، حنفی مقتدیوں کی ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی، حنفی مقتدیوں کو ایسے ائمہ کی اقتدا میں تراویح نہ پڑھنی چاہئے(در مختار وشامی ۲:۳۸۳، ۳۸۴، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند