• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 67131

    عنوان: تراویح کی نماز میں قرآن پڑھتے ہوئے لفظ بدل جاتاہے مگر معنی نہیں بدلتا ہے کیا دوبارہ پڑھنا پڑے گا؟

    سوال: تراویح کی نماز میں قرآن پڑھتے ہوئے لفظ بدل جاتاہے مگر معنی نہیں بدلتا ہے کیا دوبارہ پڑھنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 67131

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 969-1043/N=10/1437 اگر تراویح میں قرآن پڑھتے ہوئے کوئی لفظ بدل گیا، لیکن معنی میں کوئی فساد نہیں آیا تو نماز تو ہوجائے گی، لیکن تراویح میں جو ایک قرآن کریم پڑھنا یا سننا سنت ہے، اس کی مکمل ادائیگی نہ ہوگی؛ اس لیے وہ لفظ دوبارہ پڑھنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند