• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 66873

    عنوان: كیا آٹھ رکعت تراویح پڑھنے کی اجازت ہے ؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کسی بھی حنفی مولانا حافظ کو آٹھ رکعت تراویح پڑھنے کی اجازت ہے کسی بھی حال میں ؟ اور کیا ان کے پیچھے پڑھنے والوں کی نماز درست ہے؟

    جواب نمبر: 66873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1106-1051/L=9/1437 تراویح کی ۲۰/ رکعت ہے اور یہی جمہور علمائے سلف و خلف او رائمہ اربعہ کا مسلک ہے کوئی بھی ان میں سے ۲۰/ رکعت سے کم کا قائل نہیں؛ اس لیے کسی بھی حنفی مولانا یا حافظ کو تروایح کی آٹھ رکعت پڑھانے کی اجازت نہ ہوگی، البتہ ایسے امام کی اقتدا کرنے والوں کی نماز درست ہوجائے گی، لیکن مزید ۱۲/رکعت کی ادائے گی ضروری ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند