• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 6540

    عنوان:

    میری ساس کو پھیپڑے کی بیماری ہے۔ ڈاکٹر نے ان کو خارجی آکسیجن لینے کوکہا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہ رمضان میں روزے رکھ سکتی ہے؟

    سوال:

    میری ساس کو پھیپڑے کی بیماری ہے۔ ڈاکٹر نے ان کو خارجی آکسیجن لینے کوکہا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہ رمضان میں روزے رکھ سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 6540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1122=1069/ د

    روزے کی حالت میں آکسیجن (جو صاف ستھری ہوا ہوتی ہے) لینے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا، لہٰذا مذکور فی السوال مریضہ رمضان کا روزہ رکھتے ہوئے آکسیجن خارجی بوقت ضرورت لے سکتی ہیں، البتہ انہیلر کا استعمال جائز نہیں ہوگا کیونکہ اس سے دوا کے اجزا حلق کے نیچے پہنچتے ہیں جس سے روزہ فاسد ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند