India
سوال # 2856
کیا رمضان کے آخری عشرہ میں آٹھ رکعات کی تہجد جماعت کرنا جائزہے؟یا کیا ہم جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں؟
Published on: Mar 1, 2008
جواب # 2856
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 86/ ل= 86/ ل
رمضان یا غیر رمضان میں تہجد کی جماعت اس طرح کرنا کہ چار آدمی ایک امام کی اقتدا کریں مکروہ ہے ولا یصلي الوتر ولا التطوع بجماعة خارج رمضان أي یکرہ لو علی سبیل التداعي بأن یقتدی أربعة بواحدة (الدر المختار مع الشامي، ج۲ ص۵۰۰، ط زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات
رمضان میں روزہ کے دوران ایک شخص نے ایک چھوٹی بچی (چا رسالہ) کو پکڑا اور اس کے اوپر لیٹا۔ اس درمیان اس کی منی خارج ہوئی لیکن دخول نہیں کیا۔ کیا اسے کفارہ میں مسلسل ساٹھ دن کا روزہ رکھنا ہوگا، یا ساٹھ مساکین کو کھانا کھلانا یا صدقہ دینا ہوگا؟ اس گناہ سے پاک ہونے اورتوبہ کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
یہ کہاں تک درست ہے کہ برطانیہ کے لوگ رویت ہلال کے سلسلے میں سعودی عرب کی اتباع کریں؟ کیا وہ چاند دیکھتے ہیں؟ (۲) اہل برطانیہ کو کیا کرنا چاہیے؛ اس سلسلے میں مفتی صاحب کی رائے کیا ہے؟
(۳) امام ابوحنیفہ کی رائے یہ تھی کہ اختلاف مطالع کا اعتبار نہیں ہے؛ اسی بنیاد پر نیز علامہ شامی کی رائے کی بنیاد پر کیا برطانیہ کے لوگ آسٹریلیا یا دنیا کے کسی ملک کی اتباع کرسکتے ہیں؟
ایک آدمی رمضان کے مہینے میں دبئی جاتا ہے ۔ دونوں ملکوں کے اختلاف مطالع کی وجہ سے اس کا ایک روزہ کم ہوجاتا ہے، تو وہ اس روزے کا کیا کرے ؟ قضا کرے یا نہ کرے؟
ماہ رمضان میں کوئی ہندستان سے خلیج ممالک ( دبئی) جاتاہے، وہ ہندستان اور خلیجی ملک کے درمیان تاریخ میں فرق ہونے کی وجہ سے روزہ نہیں رکھتا نہیں ہے، تو وہ روزہ کا قضا کرے گا یانہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔
میں دس ماہ کے بچے کی ماں ہوں۔ گذشتہ سال پیدائش کے بعد رمضان شروع ہوگیا اور میں پورے ماہ کا روزہ نہ رکھ سکی۔ اب دوسرا رمضان آنے والا ہے اور ابھی بھی بچے کو دودھ پلارہی ہوں، چناں چہ ابھی تک گذشتہ رمضان کا روزہ قضا نہیں کرسکی۔ میں اس کا کفارہ کیسے ادا کروں؟ از راہ کرم سہل ترین امر کی طرف رہنمائی فرمائیں۔
کیا ماہ رمضان کی راتوں میں مجامعت کرنا درست ہے؟