• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2773

    عنوان:

    روزہ کی حالت میں اگرکسی کو اچانک پیچس آنے لگی اور اسے دن چھ مرتبہ بیت الخلاء جانا پڑا وہ تو دوا کھانے کی غرض سے روزہ ٹوڑ سکتاہے؟

    سوال:

    روزہ کی حالت میں اگرکسی کو اچانک پیچس آنے لگی اور اسے دن چھ مرتبہ بیت الخلاء جانا پڑا وہ تو دوا کھانے کی غرض سے روزہ ٹوڑ سکتاہے؟

    جواب نمبر: 2773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 80/ د= 73/ د

    بار بار بیت الخلاء جانے کی وجہ سے بدن میں پانی کی اس قدر کمی ہوگئی یا اتنی کمزوری لاحق ہوگئی کہ ہلاکت کا ڈر اور جان جانے کا خوف ہوگیا،ایسی صورت میں روزہ توڑنے کی اجازت ہے، بدون ایسی سخت مجبوری کے روزہ توڑنا جائز نہیں ہے۔ مذکورہ حکم ماہ رمضان کے فرض روزے کا ہے۔ اگر نفل روزہ ہے تو بدون ایسی مجبوری کے بھی توڑنے کی اجازت ہے، البتہ بعد میں قضا لازم ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند