عبادات - صوم (روزہ )

Saudi Arabia

سوال # 2670

میرے ایک دوست کوروزہ کی حالت میں تنفس کا مسئلہ درپیش رہتاہے ، کیا وہ انہیلر (سونگھنی) کا استعمال کرسکتاہے؟ کیا اس سے روزہ پر کوئی اثر پڑے گا؟

Published on: Jan 28, 2008

جواب # 2670

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 5/ ج= 5/ ج


 


ڈاکٹروں سے تحقیق کرنے پر معلوام ہوا کہ انہیلر سے کچھ باریک ذرات بھی نکلتے ہیں، جو سانس کی نالی سے حلق اور پھیپھڑوں تک پہنچتے ہیں، لہٰذا اس کے استعمال سے روزہ فاسد ہوجائے گا، پس بحالتِ روزہ اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات