• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 17359

    عنوان:

    دو یا تین سال پہلے ہمارے شہر میں جامعہ بنوری ٹاون کراچی کے ایک فاضل نے [رمضان کے مسائل] پر ایک رسالہ لکھا تھا۔ جس میں لکھا تھا کہ [کان میں تیل یا دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ گیا اور کان میں پانی ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹا]۔ کیا یہ صحیح ہے؟ جب کان میں تیل یا دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا تو پھر کان میں پانی ڈالنے سے روزہ کیوں نہیں ٹوٹے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1682=1682-11/1430

    ہدایہ میں وجہ فرق یہ بیان کی ہے کہ کان میں پانی کا پہنچنا یا پہنچانا بدن کی اصلاح کے لیے نہیں ہے، بخلاف تیل کے اور یہ بھی وجہ فرق کی ہوسکتی ہے کہ پانی سے بچنا دشوار ہے اور اس میں ضرورت ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم: ۶/۴۱۸)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند