• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 173000

    عنوان: اعتکاف ختم ہونے سے دو دن قبل حیض كا خون آگیا تو اعتكاف كا كیا حكم ہے؟

    سوال: آپ سے ایک ضروری مسئلہ پوچھنا ہے، اس رمضان میں اعتکاف میں بیٹھی تھی، پچھلے چار مہینے سے میرے حیض کی تاریخ سات یا آٹھ رہی تھی یہی سوچ کر اس رمضان میں اعتکاف کی نیت کی تھی، پر حیض کا خون دو جون کو ہی آگیا ، دو دن باقی تھے اعتکاف پورا ہونے میں ، مگر پورا نہیں ہوپایا، تو کیا میرا اعتکاف پورا ہوا؟ اللہ نے قبول نہیں کیا؟ کیا اس کا کوئی کفارہ ہوگا؟ کیا مجھے دوبارہ اعتکاف کرنا ہوگا؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:928-893/sd=12/1440

    اگر اعتکاف مکمل ہونے میں دو دن باقی تھے ، اسی دوران ماہواری شروع ہوگئی، تو ماہواری شروع ہوتے ہی اعتکاف ختم ہوگیا ، لہذا جس دن اعتکاف ختم ہوا صرف اسی دن کی قضاء واجب ہوگی ، جس کا طریقہ یہ ہے کہ ماہواری سے پاک ہونے کے بعد کسی دن روزہ رکھ کر آپ اعتکاف کرلیں اور انشاء اللہ آپ کو نفلی اعتکاف کا ثواب حاصل ہوگا۔(مستفاد: احکام اعتکاف: فضائل و مسائل : موٴلفہ: مفتی محمد تقی عثمانی )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند