• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 171445

    عنوان: افطار کے بعد فورا اذان دے كر نماز تاخیر سے كرنا؟

    سوال: افطار کے بعد فورا اذان دینے کے بعد 15 منٹ کی تاخیر سے نماز پڑھانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 171445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1178-1034/L=11/1440

    ماہِ رمضان میں روزہ داروں کی رعایت میں نماز مغرب دس بارہ منٹ کی تاخیرسے ادا کرسکتے ہیں تاکہ روزے دار حضرات افطار سے فارغ ہوکر اطمینان سے جماعت میں شریک ہوسکیں؛البتہ اس صورت میں بہتر ہے کہ افطار کا اعلان پہلے کردیا جائے اور پھر کچھ تاخیر سے اذان دے کر مغرب کی نمازادا کی جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند