• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 171124

    عنوان: روزہ کی حالت میں دانت یا داڑھ اکھڑوانے کا حکم

    سوال: ایک دوست نے رمضان المبارک کا روزہ رکھا تو دوپہر کو اس کے دانت میں شدید درد شروع ہوا اب کیا وہ اس کی جڑیں کاٹ سکتا ہے یا نہیں؟ اور اگر جڑیں کاٹ لیں تو کیا اس کا روزے باقی رہے گا؟

    جواب نمبر: 171124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:856-709/N=10/1440

    روزے کی حالت میں دانت یا داڑھ (کی جڑیں کاٹ کردانت یا داڑھ) اکھڑواسکتے ہیں بہ شرطیکہ دانت یا داڑھ اکھڑوانے کے دوران خون یا پانی وغیرہ کا کوئی قطرہ حلق کے نیچے نہ جانے پائے ؛ ورنہ روزہ ٹوٹ جائے گا۔ اوربہتر یہ ہے کہ رمضان میں اگر دانت یا داڑھ اکھڑواناضرووری ہوجائے تو کسی ایسے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے جو بعد تراویح یا بعد مغرب دانت یا داڑھ اکھاڑنے کے لیے تیار ہوجائے ۔ اور اگر کوئی ایسا ڈاکٹر نہ ملے یا درد کی شدت کی وجہ سے دن ہی میں اکھڑوانا ضروری ہو تو مجبوری میں اوپر ذکر کردہ ہدایت کی رعایت کے ساتھ دن میں بھی اکھڑاواسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند