• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 170666

    عنوان: دارالعلوم کی گھنٹی بجی اور سحری کرنا شروع کردیا پھر پانچ منٹ میں فجر کی اذان ہونے لگی تو روزہ ہوگا یا نہیں؟

    سوال: کیا حکم ہے اس مسئلہ میں کہ کوئی شخص نفل روزہ کی نیت سے سحری کررہا تھا اور وہ سوچاتھا کہ سحری کا آخری وقت پانچ بجے تک ہے لیکن ہوا یہ کہ دارالعلوم کی گھنٹی بجی اور سحری کرنا شروع کردیا پھر پانچ منٹ میں فجر کی اذان ہوئی اور حال یہ تھا کہ سحری کرہی رھے تھے تو جلدی سے سحری سے رک گیا پھر معلوم ہوا کہ آخری وقت چار اکیس پر تھا تو مذکورہ صورت حال میں کیا حکم ہے برائے مہربانی جواب مرحمت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 170666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 986-820/B=09/1440

    دارالعلوم کی وہ گھنٹی صبح صادق طلوع ہونے کی بجتی ہے پس اگر آپ نے گھنٹی بجنے کے بعد سحری کھائی ہے تو آپ کا روزہ صحیح نہ ہوا۔ فجر کی اذان احتیاطاً ۵-۱۰/ منٹ کے بعد ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند