• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16920

    عنوان:

    حضرت میں نے روزہ کی حالت میں جان بوجھ کر غیر محرم عورتوں کے خیالات ذہن میں لائے جس سے غیر ارادی طور پر میری منی نکلنے لگی۔ میں نے روکنے کی کوشش کی مگر قابو نہ پاسکا اور منی نکل گئی۔ اب اس روزہ کی قضا واجب ہوگی یا روزہ ہوجائے گا؟ (۲)انسان پر روزے کس عمر سے فرض ہوتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16920

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1729=1365-11/1430

    (۱) روزہ کی حالت میں غیرمحرم عورتوں کی طرف خیال لے جانے سے احتراز کرنا چاہیے، البتہ اگر اس کی وجہ سے انزال ہوجائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا لہٰذاآپ پر اس روزہ کی قضا نہیں ہے۔

    (۲) جس طرح اور عبادات بالغ ہونے پر فرض ہوتی ہیں اسی طرح روزہ بھی بالغ ہونے پر فرض ہوتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند