• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16880

    عنوان:

    اگر کوئی روزہ کی حالت میں خون کا عطیہ دے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ اور اگر خون دینے سے پہلے خود روزہ توڑ دیا تو کیا حکم ہے قضا اور کفارہ دونوں یا ایک؟ رہنمائی فرمادیں۔

    سوال:

    اگر کوئی روزہ کی حالت میں خون کا عطیہ دے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ اور اگر خون دینے سے پہلے خود روزہ توڑ دیا تو کیا حکم ہے قضا اور کفارہ دونوں یا ایک؟ رہنمائی فرمادیں۔

    جواب نمبر: 16880

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1765=1595-11/1430

    بوقت ضرورت روزہ کی حالت میں خون کا عطیہ دے سکتا ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ اگر خون دینے سے پہلے روزہ قصداً توڑدیا تو اس کے کفارہ میں اسے 60 روزے لگاتار رکھنا واجب ہوجائیں گے۔ اورایک روزہ کی قضا بھی کرنی ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند