• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 167040

    عنوان: عورت کے پستان سے دودھ نکلے تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

    سوال: اگر کسی عورت کی پستان سے ویسے دودھ بہتا ہو، یا وہ اس کو ہاتھ میں لے کے کہ اس پر زور لگائے اور اس سے دودھ نکلے اور زمانہ بچے کو دودھ پیلانے کا ہو ، لیکن بچہ نہ پیتا ہو ، فیڈرپیتاہو، تو کیا اس طرح کرنے سے یعنی دودھ نکالنے سے وضو ٹو ٹ جائے گا کہ نہیں؟ یا اگر مدت رضاعت نہ ہو، لیکن ویسے عام دنوں میں دودھ نکالے تو کیا ٹوٹے گا؟

    جواب نمبر: 167040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 266-175/SN=3/1440

    مذکور فی السوال تمام صورتوں میں عورت کے پستان سے خود بخود دودھ نکلنے سے یا اپنے ہاتھ سے دباکر نکالنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔ کما لاینقض لوخرج من أذنہ ونحوہا کعینہ وثدیہ قیح ونحوہ ․․․․․ لابوجع وإن خرج بہ أي بوجع نقض؛ لأنہ دلیل الحرج الخ (درمختار مع الشامی: ۱/۲۷۹، ط: زکریا) نیز دیکھیں: فتاوی دارالعلوم دیوبند: ۱/۱۱۱، سوال: ۳۳، ط: کراچی) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند