• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16593

    عنوان:

    کیا کہتے ہیں علماء حضرات کہ پندرہ شعبان کے روزے کی اسلام میں حیثیت کس درجہ کی ہے اوراس دن کی مسنون عبادت کیا ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں کیوں کہ بہت سے لوگوں کا اس میں مخالف عمل ہے؟

    سوال:

    کیا کہتے ہیں علماء حضرات کہ پندرہ شعبان کے روزے کی اسلام میں حیثیت کس درجہ کی ہے اوراس دن کی مسنون عبادت کیا ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں کیوں کہ بہت سے لوگوں کا اس میں مخالف عمل ہے؟

    جواب نمبر: 16593

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1604=127tb/10/1430

    ابن ماجہ شریف میں حدیث قوموا لیلھا وصوموا نہارہا یعنی پندرہوں شعبان کی شب میں شب بیداری کرو، عبادت کرو اور پندرہویں کو روزہ رکھو۔ یہ حدیث ضعیف ہے، اس سے صرف استحباب ثابت ہوتا ہے، یعنی جس کا جی چاہے شب بیداری کرے اور جس کا جی چاہے روزہ رکھے کوئی سنت، واجب یا فرض نہیں ہے۔ اور ترمذی شریف کی حدیث میں ہے کہ یہ مغفرت کی رات ہے۔ اللہ تعالیٰ اس شب میں بنوکلب کی بکریوں بھیڑوں کے بالوں کے برابر گناہ معاف فرماتے ہیں۔ اعمال کے فضائل میں بالاتفاق تمام محدثین کے نزدیک ضعیف حدیث پر عمل کرنا درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند