• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 165837

    عنوان: روزے میں قبض كی وجہ سے پاخانے كے مقام میں انگلی ڈالنا؟

    سوال: روزے کی حالت میں پاخانے کے مقام میں انگلی مار سکتے ہیں ؟ مسئلہ یہ ہے کہ پاخانہ قبض کی وجہ سے پھنسا ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 165837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:116-53/sd=2/1440

    جی ہاں! گنجائش ہے؛ البتہ احتیاطا بہت زیادہ مبالغہ نہ کیا جائے، جس مقام تک پانی کی تری پہنچنے سے روزہ توٹتا ہے، عموما اس کی نوبت نہیں آتی، کذا فی امداد الاحکام۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند