• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 165107

    عنوان: بھیگی انگلی اگر پاخانہ کی جگہ سے اندر جائے تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

    سوال: پاخانہ کی جگہ دھوتے وقت پانی سے بھیگی انگلی اگر پاخانہ کی جگہ سے اندر جائے تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165107

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 17-144/H=2/1440

    اگر پانی سے تر انگلی محل حقنہ تک پہنچ جائے یعنی پانچ چھ انگل اندر تک پہنچ جائے تو روزہ فاسد ہو جائے گا اور قضا لازم ہوگی، اور اگر ایسا نہ ہو، جیسا کہ استنجے کے وقت بالعموم ایسا نہیں ہوتا تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ ولو أدخل اصبعہ الیابسة فیہ أی دبرہ أو فرجہا ولو مبتلة فسد، وقال العلامة ابن عابدین تحتہ: لبقاء شيء من البلة في الداخل، وہذا لو أدخل الأصبع إلی موضع المحقنہ کما یعلم مما بعدہ۔ الدر المختار مع ردّ المحتار: ۳/۳۶۹، ط: زکریا دیوبند۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند