• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16504

    عنوان:

    اگر کوئی شخص کفارہ کا روزہ ادا نہیں کرسکتا تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ اس شخص کی عمر بیس سے تین سال کی ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص کفارہ کا روزہ ادا نہیں کرسکتا تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ اس شخص کی عمر بیس سے تین سال کی ہے؟

    جواب نمبر: 16504

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1576=1576-10/1430

     

    اگر کوئی شخص کفارے کا روزہ ادا کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اس کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ ساٹھ بھوکے مسکینوں کو دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائے، فإن لم یستطع أطعم ستین مسکیناً لحدیث الأعرابي المعروف في الکتب الستة (شامي زکریا: ۳/۳۹۰) بیس سے تیس سال کی عمر کا آدمی بالعموم طاقت ور ہوتا ہے،اس کے لیے کفارہ کا روزہ نہ رکھ سکنے کی کیا مجبوری ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند