عبادات - صوم (روزہ )

India

سوال # 164294

اگر روزہ کی حالت میں شہوت کے غالب آنے پر کوئی انسان مشت زنی کرلے تو اس میں روزہ کا کیا حکم ہے؟ کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ یا اس کا کوئی کفارہ دینا پڑے گا؟ جس سے گناہ ہوا بہت نادم ہے اور اللہ سے اپنی توبہ پر استقامت چاہتا ہے۔

Published on: Aug 16, 2018

جواب # 164294

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1228-897/sn=12/1439



جی ہاں! مذکورہ شکل میں بہ صورت انزال روزہ ٹوٹ جائے گا؛ البتہ صرف قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں، وکذا الاستمناء بالکف أي في کونہ لا یفسد لکن ہذا إذا لم ینزل، أمّا إذا أنزل فعلیہ القضاء کما سیصرح بہ وہو المختار کما یأتي (درمختار مع الشامي: ۳/ ۳۷۱، ط: زکریا)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات