عبادات - صوم (روزہ )

Pakistan

سوال # 163739

زیدرمضان میں بیوی کے پاس گیاتوغلبہٴ شہوت میں بیوی کی فرج پربغیرحائل(کپڑے )کے بدوں دخول کیے ٴفارغ ہوگیا 1-کیازیداوراس کی بیوی کاروزہ ٹوٹ گیا؟ 2-کیازیداوراس کی بیوی پراِس روزے کی قضااورکفارہ واجب ہے ؟

Published on: Aug 2, 2018

جواب # 163739

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1310-1133/D=11/1439



(۱،۲) صورت مسئولہ میں چوں کہ دخول کے بغیر محض مسّ کرنے سے انزال ہوا ہے؛ اس لیے زید پر روزے کی قضا واجب ہوئی، کفارہ واجب نہیں ہوا اور اس کی بیوی پر بھی صرف قضا واجب ہے بشرطیکہ بیوی کو بھی انزال ہوا ہو۔ أو جامع دون الفرج ولم ینزل وقال العلامة الشامي تحتہ: أما لو أنزل قضی فقط أي بلا کفارة قال في الفتح: وعمل المرأتین کعمل الرجال جماع أیضا فیما دون الفرج لا قضاء علی واحدة منہما إلا إذا أنزلت ولا کفارة مع الإنزال (الدر المختار مع رد المحتار: ۳/ ۳۷۱) (ہندیہ: ۱/۲۶۷)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات