عبادات - صوم (روزہ )

India

سوال # 163587

کیا پیٹ کے بل لیٹ کر اپنے آپ ہی خیالات بننے کی وجہ سے منی کا خروج ہو عضو کو چھوئے بغیر، تو کیا یہ مشت زنی میں داخل ہے؟ یہ عمل صرف پیٹ کے بل لیٹنے کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔ یہ حرام ہے یا ناجائزہے؟ روزے میں اس کا کیا حکم ہے؟

Published on: Jul 31, 2018

جواب # 163587

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1169-981/N=11/1439



(۱): یہ صورت مشت زنی میں تو داخل نہیں؛ البتہ بالقصد وارادہ ذہن میں شہوانی خیالات لانا اور انھیں جمائے رکھنا مکروہ وناجائز ہے۔



(۲): اگر روزہ کی حالت میں یہی صورت پیش آجائے اور آدمی عضو تناسل کو نہ ہاتھ لگائے اور نہ جسم کے کسی حصہ سے ٹچ کرے اور انزال ہوجائے تو اس صورت میں غسل تو واجب ہوجائے گا؛ البتہ روزہ نہیں ٹوٹے گا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات