• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163349

    عنوان: اپنا محلہ چھوڑكر دوسری جگہ جاكر اعتكاف كرنا؟

    سوال: زید نام کا ایک شخص اعتکاف کے لئے بھاگلپور سے ہر سال بنا ناغہ جاتا ہے ۔ان کا اپنی محلہ کی مسجد کو چھوڑ کر وہاں جانا شرعاً کیسا ہے ؟ دوسری بات یہ کہ ہر سال ان کے محلے کی مسجد میں کوئی بھی شخص اعتکاف نہیں کرتا ہے اور وہ یہ بات جانتے ہیں۔ تو ایسی صورت میں ان کا اپنے محلہ ٹولہ کی مسجد کو چھوڑ کر وہاں اعتکاف کے لئے جانا شرعاً کیسا ہے ؟ ایسی صورت میں کیا سبھی محلے والے گنہگار ہوں گے ؟ واضح کریں۔ جزاک اللّہ خیرا جزا۔

    جواب نمبر: 163349

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1143-144T/D=10/1439

    جو شخص بھاگلپور سے دوسری جگہ جاکر اعتکاف کرتا ہے اور اس کے محلہ میں کوئی اعتکاف نہیں کرتا، شخص مذکور سے تحقیق کی جائے کہ باہرجاکر اعتکاف کرنے کا مقصد کیا ہے وہ ایسا کیوں کرتا ہے؟ نیز محلہ میں جو لوگ بچے ہوئے ہیں ان میں سے کئی شخص کو اعتکاف کے لیے تیار ہونا چاہیے ورنہ موجود لوگ گنہگار ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند