• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163343

    عنوان: روزہ کی حالت میں منہ میں دوائی لگانا؟

    سوال: میرے منہ میں انفکیشن ہوگیاہے تو کیا میں روزہ کی حالت میں منہ میں دوائی (جیل) لگانا سکتاہوں یا نہیں؟ اور اس سے روزہ رہے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 163343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1138-988/D=10/1439

    منھ میں دوائی لگانے سے اگر تھوک کے ساتھ دوا کا اثر حلق میں چلا گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا، لہٰذا دوا لگانے سے احتیاط کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند