• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163322

    عنوان: تبلیغی جماعت کا رمضان میں روزہ چھوڑنا کیسا ہے جب کہ وہ شرعی سفر پر نہ ہو؟

    سوال: تبلیغی جماعت کا رمضان میں روزہ چھوڑنا کیسا ہے جب کہ وہ شرعی سفر پر نہ ہو؟

    جواب نمبر: 163322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1142-990/D=10/1439

    شرعی سفر میں رہنے والے کو روزہ نہ رکھنے کی چھوٹ دی گئی ہے کہ اگر چاہے تو اس وقت نہ رکھے بعد میں قضا کرلے، سفر خواہ تبلیغی ہو یا کسی اور ضرورت کے لیے لیکن مسافت سفر شرعی سے کم مقدار پر یہ رخصت نہیں ہے۔ اور رخصت حاصل ہونے کی صورت میں بھی اگر روزہ رکھ سکتا ہو تو رکھ لینا زیادہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند