• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163233

    عنوان: جس شخص کو جماعت نہ ملی ہو کیا وہ وتر کی نماز جماعت سے پڑھ سکتا ہے ؟

    سوال: 1 - رمضان المبارک میں وتر کی نماز جماعت سے پڑھنے کا.کیا حکم ہے ؟ 2 - جس شخص کو جماعت نہ ملی ہو کیا وہ وتر کی نماز جماعت سے پڑھ سکتا ہے ؟ 3 - وتر کی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا کیسا ہے امام کی طرف سے ؟

    جواب نمبر: 163233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1167-1002/D=10/1439

    (۱) رمضان میں تراویح کے بعد وتر کی نماز باجماعت پڑھنا مسنون ہے قال في شرح المنیہ: والصحیح أن الجماعة فیہا أفضل․․․ وقال الخیر الرملی وہذا الذی علیہ عامة الناس الیوم (شامی: ۲/۵۰۲)

    (۲) جی ہاں عشا کی نماز جماعت سے نہ پڑھی ہو تو بھی وتر کی نماز جماعت سے پڑھ سکتا ہے۔

    (۳) اس کا معمول نہ بنائیں تراویح کے بعد دعا مسنون ہے لیکن فرائض کی طرح دعا انفرادا کریں اجتماع کی شکل بن جائے حرج نہیں جہراً اجتماعی دعا کا معمول نہ بنائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند