عبادات - صوم (روزہ )

Pakistan

سوال # 163217

میں چند سال پہلے روزے کی حالت میں کئی بار انٹرنیٹ پر گندا مواد دیکھنے سے اپنی خواہش پوری کر چکا ہوں۔ لیکن میں گندی فلم دیکھتے وقت ہمیشہ شلوار کے اوپر سے ھی عضو خاص رگڑ کار منی خارج کرتا تھا۔ اور اکثر شلوار کے اوپر سے ہی عضو دبا کر منی نکلواتا تھا۔ کیا شلوار کے اوپر سے ہاتھ سے عضو کو دبا کریا ران کے ساتھ رگڑ کر منی نکالنا بھی مشت زنی کی طرح ہے ؟ کیا اس طریقے سے منی نکالنے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے ؟ اور میں نے ایسا کرنے کے بعد کبھی بھی افطاری تک کچھ کھایا پیا نہیں ہے ۔ رہنمائی فرمائیں۔ جزاک للہ

Published on: Jul 9, 2018

جواب # 163217

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1168-154T/D=10/1439



شلوار کے اوپر سے ہاتھ سے دباکر یا ران سے رگڑکر منی نکالنے کا وہی حکم ہے جو مشت زنی کا ہے یعنی روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا واجب ہوگی لو جامع فیما دون الفرج ولم ینزل أما لو أنزل قضی فقط یعنی في غیر السبیلین․ (الدر مع الرد: ۱/۱۰۹)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات