• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163139

    عنوان: روزہ کی حالت میں نجاست سے صفائی كی غرض سے دبر میں انگلی ڈالنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال: (۱) روزہ کی حالت میں بڑی ضرورت سے فارغ ہونے کے وقت بھیگی ہوئی انگلی دُبر کے اندر ڈال کر صفائی حاصل کرنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ واضح رہے کہ ایک انچ تک ہی اندر داخل ہوتی ہے۔ (۲) حرم شریف میں طواف کے دوران کعبہ کو دیکھنے سے ممانعت ہے کیا؟

    جواب نمبر: 163139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1170-151T/D=10/1439

    (۱) جی ہاں بھیکی انگلی دُبر میں ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا، أو أدخل إصبعہ الیابسة فیہ أي في دبرہ أو فرجہا (لم یفرط) ولو مبتلة فسد․ (الدر مع الرد: ۱/۱۰۸)

    (۲) حرم میں طواف کی حالت مثل نماز کے ہے جس طرح نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنا خلافِ ادب ہے اسی طرح طواف کے دوران اِدھر اُدھر دیکھنا خواہ خانہ کعبہ ہی کو دیکھے خلاف ادب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند