عبادات - صوم (روزہ )

Pakistan

سوال # 162771

اگر بیوی کپڑے کے اوپر سے شوہر کی شرم گاہ پر ہاتھ پھیرے ، ہاتھ ہٹانے کے بعد شوہر کواختلام ہو جائے تو ایسی صورت میں روزہ کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

Published on: Sep 8, 2018

جواب # 162771

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1073-1084/N=12/1439



اگر بیوی نے شوہر کی شرمگاہ پر کسی ایسے کپڑے کے اوپر سے ہاتھ پھیرا جو مرد کی شرمگاہ کی گرمی عورت کے ہاتھ تک پہنچنے میں رکاوٹ ہو اور ہاتھ ہٹانے کے بعد شوہر کو انزال ہوگیا تو اس صورت میں مرد یا عورت کسی کا روزہ نہیں ٹوٹا، دونوں کا روزہ پہلے کی طرح باقی ہے؛ البتہ روزہ کی حالت میں میاں بیوی کو یہ سب کام نہیں کرنے چاہیے۔



وقید الحائل بکونہ لا یمنع الحرارة لما فی البحر: لو مسھا وراء الثیاب فأمنی فإن وجد حرارة جلدھا فسد وإلا فلا (رد المحتار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لایفسدہ، ۳۷۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات