• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 162474

    عنوان: امام نے دو ركعت پر بیٹھے بغیر تراویح كی چار ركعتیں پڑھادی؟

    سوال: ہمارے یہاں ایک حافظ صاحب نے تراویح کی چار رکعات پڑھا دی، دو رکعات پر نہیں بیٹھے بلکہ آخری چوتھی رکعات میں بیٹھے اور سجدہٴ سہو کرلیا، ایسی حالت میں تراویح کی دو رکعات ہوئی یا چار رکعات ہوئی؟

    جواب نمبر: 162474

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1220-1005/sd=10/1439

    اگر حافظ صاحب تراویح کی دو رکعت پر نہیں بیٹھے اورد و رکعت مزید پڑھ لی، تو شروع کی دو رکعت فاسد ہوگئی، سجدہ سہو کرنے سے بھی یہ فساد ختم نہیں ہوگا، لہٰذا شروع کی دو رکعت اور اس میں پڑھے ہوئے قرآن کو دہرانا ضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند