• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16231

    عنوان:

    نماز کی دوسری جماعت کرنا کیسا ہے؟ (۲) اگر مکروہ ہے تو اگر کچھ لوگ مل کر دوسری جماعت کررہے ہوں تو کیا ہمیں ان کی جماعت میں شامل ہونا ہے یا انفرادی ادا کرنا ہے؟ (۳)جہاں جمعہ نہیں ہوتا وہاں تراویح کا کیا حکم ہے؟ (۴)کیا عورت پر بھی تراویح ضروری ہے؟ (۵)جو مسافر ہے اس کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا جمعہ کا عربی خطبہ پڑھنا صحیح ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1518=307tl/1430/ل

    (۱) جس مسجد میں پنج وقتہ نماز ہوتی ہو، اور امام وموٴذن متعین ہوں اس میں دوسری جماعت کرنا مکروہ ہے۔

    (۲) مذکورہ بالا صورت میں انفرادی طور پر نماز پڑھنا بہتر ہے۔

    (۳) وہاں بھی تراویح پڑھنا ضروری ہے۔

    (۴) جی ہاں! عورت پر بھی تراویح پڑھنا ضروری ہے۔

    (۵) اگر مسافر مطمئن جگہ پر ہے تو اس کو بھی تراویح کی نماز پڑھنی چاہیے اوراگر حالت امن میں نہیں ہے تو تراویح کی نماز چھوڑسکتا ہے۔

    (۶) کس غرض سے جمعہ کا عربی خطبہ پڑھنے کے بارے میں سوال کرنا مقصود ہے، اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند