• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16216

    عنوان:

    نماز تراویح واجب ہے یا سنت ہے؟ سفر کے دوران اگر نہیں پڑھ سکے تو اس کو ادا کرنا پڑے گا یا نہیں؟ ہم لوگ ادھر نماز تراویح ساتھ پڑھتے ہیں مگر وتر پڑھنے کے وقت امام شافعی والے لوگ مسجد کے باہر الگ جماعت کرتے ہیں کیا یہ جائز ہے؟ (۲)اگر ہماری امی شادی کے موقع پر بولتی ہیں کہ مہندی لگاؤ یا ہلدی لگاؤ یا کوئی ایسی رسم جو سنت نہ ہو کرو نہیں تو میں ناراض ہوجاؤں گی ایسے میں ہمارے لیے کیا حکم ہے، مجھے کیا کرنا چاہیے؟ (۳)مسجد میں سونا جائز ہے یا ناجائز ؟ (۴)افطاری میں غیر قوم کو ساتھ بٹھا کر افطار کرا سکتے ہیں یا انھیں الگ دے دینا چاہیے ،کیوں کہ وہ بھی ہمارے ساتھ ہی کام کرتے ہیں ان کے سامنے کھانے میں اچھا نہیں لگتا ہے وہ ہمیں دیکھتے رہتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1537=1219/1430/ل

    (۱) تراویح کی نماز سنت موٴکدہ ہے۔

    (۲) سفر کی وجہ سے اگر تراویح کی نماز چھوٹ گئی ہو تو اس کی قضاء کرنے کی ضرورت نہیں۔

    (۳) جی ہاں! شافعی مسلک والے مسجد کے باہر وتر کی الگ جماعت کرسکتے ہیں۔

    (۴) خلاف شرع امور میں والدین کی اطاعت ضروری نہیں ہوتی اس لیے اگر آپ کی والدہ شادی کے موقع پر آپ کو خلاف سنت کام کرنے کو کہیں تو اس میں ان کی اطاعت آپ پر لازم نہیں ہے۔

    (۵) معتکف یا مسافر کے علاوہ کے لیے مسجد میں سونا مکروہ ہے۔

    (۶) سحر وافطار از قبیل عبادت ہے، غیر قوم کواس میں شامل کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے، اگر وہ لوگ سامنے رہیں تو انھیں الگ کچھ دے سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند