• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16049

    عنوان:

    کیا عورتوں کا جماعت کے ساتھ تراویح پڑھنا درست ہے؟ اگر عورت حافظہ نہیں ہے تو کیا آپ کا جواب مختلف ہوگا؟چونکہ تراویح کا اصل مقصد قرآن کا مکمل کرنا ہے اور اگر وہ اکیلے ادا کرتی ہے تو وہ تراویح کی نماز میں قرآن پورا نہیں کرپائے گی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1525=1525/1430/م

    عورت حافظہ ہو یا نہ ہو، عورتوں کے لیے جماعت مکروہ ہے، تراویح کا بھی یہی حکم ہے،عورتوں کو گھر میں تنہا تنہا، نماز، تراویح پڑھنی چاہیے: ویکرہ تحریمًا جماعة النساء ولو في التراویح إلخ (درمختار) جو عورت حافظہ ہو، وہ تراویح، تہجد یا نفل میں تنہا پڑھنے کا اہتمام رکھے، اور خارج نماز کسی عورت حافظہ یا محرم کو سنادیا کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند