• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 15987

    عنوان:

    میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ میری بیوی حاملہ ہے اور چھٹے مہینہ میں ہے۔ کیا اس کو روزہ رکھنا ہوگا؟ (۲)میں نے کچھ رقم اسلامی بینک میں سرمایہ کاری کی ہے۔ کیا کل جمع شدہ رقم پر زکوة ادا کرنی ہوگی یا اس کے منافع پر جو کہ مجھ کو اسلامک بینک کاری کی بابت مجھ کو دیا جارہا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1435=1150/1430/ل

    (۱) حالت حمل میں بھی عورت کو روزہ رکھنے کا حم ہے، البتہ اگر روزہ کی وجہ سے اپنی یا اپنے بچے کی مضرت کا غالب گمان ہو تو اس صورت میں حاملہ کو روزہ نہ رکھنا جائز ہے۔

    (۲) جمع شدہ رقم پر زکات ہے، منافع کے بارے میں حکم اس وقت تک نہیں لکھا جاسکتا جب تک اس اسلامی بینک کے کاروبار کی پوری تفصل نہ آجائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند