عبادات - صوم (روزہ )

Pakistan

سوال # 158505

اگر کوئی کسی لڑکی کے ساتھ شہوت کی باتیں یا جماع یعنی لمس کرے اور منی نکلنے سے پہلے جو پہلے پانی نکلتا ہے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

Published on: Feb 3, 2018

جواب # 158505

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:500-398/N=5/1439



اگر کسی شخص نے روزہ کی حالت میں کسی لڑکی کو شہوت کے ساتھ چھویایا اس سے شہوت کی باتیں کی، جماع نہیں کیا اور نہ ہی اسے انزال ہوا، صرف مذی خارج ہوئی تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا؛ البتہ روزہ کی حالت میں اس طرح کی حرکتیں سخت مکروہ وناجائز ہیں کذا في عامة کتب الفقہ والفتاوی۔ 



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات