• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 15511

    عنوان:

    کیا جمعہ کے دن روزہ رکھنا جائز ہے؟ کیوں کہ یہاں سعودی عربیہ میں لوگوں کی کچھ جماعت مسلم شریف کی ایک حدیث بیان کرتے ہیں کہ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ممانعت ہے۔ برائے کرم تفصیل سے وضاحت فرماویں اگر ممکن ہو۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1367=1367/1430/م

    بعض روایات میں صرف جمعہ کا نفلی روزہ رکھنے کی ممانعت آئی ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ اس کے ساتھ ایک دن پہلے یا بعد ایک روزہ اور ملاکر رکھا جائے : عن أبي ھریرة رَی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لا یصوم أحدکم یوم الجمعة إلا أن یصوم قبلہ أو یصوم بعدہ (متفق علیہ)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند