• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 153026

    عنوان: روزے کی حالت میں مسواک کرتے ہوئے مسواک کا ریشہ نگل لينے كا حكم كیا ہے؟

    سوال: روزے کی حالت میں مسواک کرتے ہوئے مسواک کا ریشہ نگل لیا، جس کی دو صورتیں ہیں:۔ (۱) جان بوجھ کر ریشہ نگل لیا۔ (۲) بلا اختیار حلق سے اتر گیا۔ ان دونوں صورتوں میں روزے کا کیا حکم ہوگا؟ آیا ٹوٹ جائے گا یا باقی رہے گا؟

    جواب نمبر: 153026

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1196-1123/B=11/1438

    مسواک کا ریشہ اگر قصداً نگل لیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور صرف قضا واجب ہوگی، بلا اختیار حلق کے نیچے اترگیا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند